خیرپور(بیورورپورٹ) نواب خان وسان کے بھانجے اے ایس آئی بلاول وسان کے قتل کے واقعے میں پولیس کو مطلوب نوجوان سید ثقلین شاہ نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ اس سے چار روز قبل پولیس واقعے میں مطلوب دوسرے نوجوان فراز راجپوت کو پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔ ایس ایس پی امیر سعود مگسی کے مطابق گرفتار دونوں افراد سے اے ایس آئی بلاول وسان کے قتل کے واقعے کے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ واقعے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔ دریں اثناء سابق صوبائی وزیر منظور حسین وسان نے صحافیوں کو بتایا کہ مقتول اےایس آئی بلاول وسان ان کے بھتیجے ہیں ان کا قتل افسوسناک ہے ہم انصاف چاہتے ہیں ۔