وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ این آر او کے متلاشی پی ڈی ایم کے رہنما شہر شہر پھر رہے ہیں، ان کی جلسیاں حکومت کیلئے نہیں بلکہ عوام کی جان اور روزگار کیلئے خطرہ ہیں۔
اپنے ایک بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ سیاسی مفاد پرستوں کو اس کی کوئی پرواہ اور احساس نہیں ہے۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ جی بی میں شکست اور پشاور میں ناکام جلسے کے بعد انہیں اپنی اخلاقی حیثیت کا اندازہ ہوجانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کل پی ڈی ایم رہنماؤں کی مایوسی قابل دید تھی۔