وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے شبر زیدی سے متعلق جو بیان دیا، وہ انہیں زیب نہیں دیتا۔
اپنے ایک بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ شبر زیدی نے فضل الرحمان کے بیان کی پُرزور ترید کی، ان کی تردید کے بعد فضل الرحمان کو معذرت کرنی چاہیے تھی۔
وزیر اطلاعات نے مانسہرہ میں مریم نواز کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ وقت بھی دیکھنا تھا کہ چور ہمیں ڈانٹ رہے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آپ کو پاکستان اور گلگت بلتستان کے عوام نے مسترد کیا۔
شبلی فراز نے کہا کہ آپ مسترد شدہ ہیں، آپ کی حیثیت کیا ہے کہ آپ نتائج نہیں مانتے۔