• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتقال کی اطلاع کی ذمہ داری حکومت کی نہیں تھی، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ انتقال کی اطلاع دینے کی ذمہ داری حکومت کی نہیں تھی، شریف خاندان کے یہاں بہت سے لوگ ہیں، انتقال کی اطلاع نہ دینے کی بات تنقید برائے تنقید ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے اپنے بیان میں کہا کہ آج اپوزیشن کے لیے بہت بڑا سبق تھا عوام نے انہیں مسترد کیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ کورونا وائرس کی موجودگی میں جلسے کرنا قانونی، اخلاقی طور پر غلط ہے، کورونا وائرس کسی پارٹی کا نہیں، یہ وبا ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ سراج الحق کے جلسے کا معلوم نہیں ہوسکا، اگر کیا تو غلط ہے، کسی نے بھی جلسہ کیا ہے تو غلط ہے۔


انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان پہلے ڈی آئی خان کا قلعہ تو فتح کرلیں، اپوزیشن اپنے ذاتی مفادات کو دیکھ رہی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ جنازہ جلسے سے الگ چیز ہے، کسی کو روک نہیں سکتے، مگر پشاور میں میدان سے زیادہ لوگ اسٹیج پر تھے۔

شبلی فراز نے کہا کہ مولانا صاحب جلسے میں دو چار لوگ کہیں سے لے آئے تھے۔

تازہ ترین