• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فخر زمان کا بخار اتر گیا، طبیعت پہلے سے بہتر

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کا بخار اتر گیا، جس کے بعد وہ پہلے سے بہتر محسوس کرنے لگے۔

تیز بخار میں مبتلا ہونے کے باعث آج قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ نیوز لینڈ کے ٹور پر نہ جانے والے فخر زمان کی حالت اب پہلے سے کافی بہتر ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے اوپنر کا کورونا وائرس کا دوسرا ٹیسٹ بھی کرلیا گیا ہے جبکہ آج اُن کے دیگر بلڈ ٹیسٹ بھی کیے گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) کا میڈیکل کا شعبہ فخر زمان کی حالت کو مسلسل مانیٹر کررہا ہے۔


ذرائع کے مطابق فخر زمان جنہیں گزشتہ روز تیز بخار تھا اور انہیں کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر آئیسولیٹ کردیا تھا، کا بخار اب اتر گیا ہے اور وہ پہلے سے بہتر محسوس کررہے ہیں۔

فخر زمان جس کا پہلا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا تھا، جس کے بعد وہ بخار میں مبتلا ہوئے تھے، آج طبیعت میں بہتری کے بعد ان کا دوسرا ٹیسٹ کیا گیا۔

پاکستان کی طرف سے واحد ڈبل سنچری اسکور کرنے والے اوپنر آخری لمحات میں دورہ نیوزی لینڈ پر جانے والی ٹیم سے باہر کردیے گئے تھے۔

تازہ ترین