• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باجوڑ میں دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک تباہ کردیا گیا، آئی ایس پی آر

سیکورٹی فورسزکی جانب سے باجوڑ میں دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک تباہ کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک تباہ کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ کے گاؤں تنگی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں دہشتگردوں کا اہم کمانڈر زبیر اور عزیزالرحمان عرف فدا ہلاک ہوگیا۔

مارے گئے دہشتگرد باجوڑ اور کراچی میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد سرکاری حکام اور شہریوں کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق یہ نیٹ ورک مختلف علاقوں میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں معاونت کررہا تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ دہشتگرد نیٹ ورک سرحد پار ’را‘ سے براہ راست ہدایات لے رہا تھا۔

تازہ ترین