• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلیدہ میں دہشتگردی کی کوشش ناکام، مطلوب دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر


سیکورٹی فورسز نے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کرکے بلیدہ میں دہشت گردی کی بڑی کوشش کو ناکام بنادیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسزنے بلوچستان کے ضلع کیچ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرکے کیچ کے علاقہ بلیدہ میں دہشت گردی کی بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا۔


ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد شہریوں کے قتل اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

تازہ ترین