• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دو دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر

بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گرد شہریوں کے قتل، بھتاخوری اور سیکیورٹی فورسز پرحملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

تازہ ترین