• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی محمد سلیم کورونا کے باعث وفات پا گئے

برمنگھم(نمائندہ جنگ) کشمیر رابطہ کمیٹی کے صدر چوہدری محمد عظیم ، پی پی پی برطانیہ کے مرکزی رہنما چوہدری محمد حنیف، سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری سعید،ناظم مالیات جامع مسجد غوثیہ حاجی تعظیم آف تھب آسٹن برمنگھم کے بھائی حاجی محمد سلیم کورونا وباکی وجہ سے برمنگھم کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے،مرحوم کی نماز جنازہ بر منگھم میں ہی ادا کی جائے گی ۔فاتحہ خوانی کیلئے تمام افراد سوشل میڈیا اور ٹیلی فون پر رابطہ کر سکتے ہیں،دریں اثناء پی ٹی آئی مڈ لینڈ کے سابق صدر چوہدریخادم حسین نے بر طانیہ کی معروف سماجی شخصیت حاجی محمد حنیف ،حاجی تعظیم ،حاجی عظیم اور چوہدری سعید کے بھائی چوہدری حاجی سیلم کی اچانک وفات پرتعزیتی بیان میں کہاکہ چوہدری سلیم ملنسار ،اعلیٰ اوصاف کے مالک تھے ،وفات ان کےخاندان کیلئےبڑا سانحہ ہے ۔مرحوم کی علاقے کیلئے نمایاں خدمات تھیں۔اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر کی توفیق دے۔
تازہ ترین