• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

292ڈاکٹرکورونارسک الاؤنس سے محروم،اجرا ءکیلئے دوبارہ درخواست

لاہور(جنرل رپورٹر) کورونا وبا کے دوران میو ہسپتال اور ایکسپو سنٹر فیلڈ ہسپتال میں کام کرنے والے 292 ڈاکٹرز حکومت کے اعلان کردہ خصوصی الاؤنس سےتاحال محروم ہیں ۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن میو ہسپتال نے رسک الاؤنس کے اجرا ءکیلئے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کو پھر سے درخواست دی ہے،ڈاکٹر حافظ محمود احمد کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے دوران ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹروں کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر رسک الاؤنس دینے کا اعلان کیا تھا لیکن 7 ماہ گزر چکے ہیں یہ رسک الاؤنس میو ہسپتال کے ڈاکٹروں کو نہیں ملا، متعدد بار ڈاکٹروں کی لسٹیں محکمہ کو منظوری کیلئے بھجوائیں لیکن ان پر کوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا۔محکمہ اسپیشلائز ہیلتھ کیئر کے ترجمان نے اس حوالے سے موقف اختیار کیا کہ کورونا وباء کے دوران خدمات انجام دینے ڈاکٹروں کو بنیادی تنخواہ کے برابر رسک الائونس دینے کے حوالے سے غور جاری ہے اور جلد اس حوالے سے فیصلہ ہو جائے گا ۔
تازہ ترین