• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس پھیل رہا ہے، بچوں کی زندگیوں سے نہیں کھیل سکتے: شفقت محمود


وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں کہ پورے ملک میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے، بچوں کی زندگیوں سے تو نہیں کھیل سکتے۔

یہ بات وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں ہو رہا تھا، بچے وباء پھیلانے کی وجہ بن سکتے ہیں، اس وجہ سے تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کیا۔

شفقت محمود کا مزید کہنا ہے کہ کم فیس لینے والے اسکول اس اقدام سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، جو اسکول آن لائن تعلیم نہیں دے سکتے وہ ہوم ورک دیں۔


انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب تعلیمی ادارے بند کرنے پڑتے ہیں تو بہت تشویش ہوتی ہے، تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ اتفاقِ رائے سے ہی ہوا ہے۔

تازہ ترین