• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اداروں کی بندش کا معاملہ، شفقت محمود ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے آج اسکول بند کرنے یا کھولنے کے حوالے سے بڑی خبر کا اعلان کیا تھا، پاکستانی بھر کے طالب علموں کو اس خبر کا بےصبری سے انتظار ہے۔

ایسے میں سوشل میڈیا پر شفقت محمود کے نام کا ٹاپ ٹرینڈ زیر گردش ہے، جسے استعمال کرتے ہوئے صارفین پُر مزاح تبصرے کررہے ہیں۔

ایک صارف نے طالب علموں کو ڈرانے کیلئے اجلاس سے تھوڑی دیر پہلے ہی شفقت محمود کی ڈی پی اور نام اپنی آئی ڈی میں لکھ کر ایک ٹوئٹ کیا جو اس وقت خوب مقبول ہورہا ہے۔

صارف نے اپنے ٹوئٹ میں مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ’ہم نے اسکول بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ ہی نصاب کو مکمل کروانےکیلئے ہفتے کے روز بھی اسکول کھولے جانے کا اعلان کردیا۔

صارف نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا کہ صوبائی تعلیمی وزراء سے ایک طویل اجلاس کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اسکول اور کالجز بند نہیں کیے جائیں گے۔

صارف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ایس او پیز کی پیروی کی جائے کیونکہ صحت ہماری ترجیح ہے۔‘

وفاقی وزیر کا پروڈی اکاؤنٹ سے کیے گئے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ’نصاب کو مکمل کروانےکیلئے اب ہفتے کے روز بھی اسکول کھولے جائیں گے۔‘

مزید کچھ مزاحیہ میمز اور تبصرے یہاں شیئر کیے جارہے ہیں۔


تازہ ترین