• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 14 لاکھ سے زائد ہو گئیں

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 95 لاکھ 14 ہزار 826 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 14 لاکھ 2 ہزار 28 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 69 لاکھ 56 ہزار 135 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 3 ہزار 621 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 کروڑ 11 لاکھ 56 ہزار 663 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 63 ہزار 687 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 27 لاکھ 77 ہزار 174 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 49 لاکھ 64 ہزار 547 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 23 ہزار 673 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 75 لاکھ 48 ہزار 940 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 34 ہزار 254 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 91 لاکھ 77 ہزار 840 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 69 ہزار 541 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 60 لاکھ 88 ہزار 4 تک جا پہنچی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 49 ہزار 232 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 21 لاکھ 44 ہزار 660 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 36 ہزار 540 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 21 لاکھ 14 ہزار 502 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 43 ہزار 131 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 16 لاکھ 6 ہزار 905 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔


برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات 55 ہزار 230 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 15 لاکھ 27 ہزار 495 ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 50 ہزار 453 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 14 لاکھ 31 ہزار 795 ہو گئے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 37 ہزار 122 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 13 لاکھ 74 ہزار 631 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر آ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 35 ہزار 479 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 12 لاکھ 54 ہزار 979 ہو چکی ہے۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 29 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 796 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 55 ہزار 489 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 68 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 464 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 79 ہزار 883 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 7 ہزار 744 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 40 ہزار 379 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 751 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 31 ہزار 760 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین