• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ہر اِک ادا میں اُس کی ہے قوسِ قزح کا رنگ...

تحریر: عالیہ کاشف عظیمی

ماڈل : حیا خان

ملبوسات: امبر کلیکشن،فیشن کوریڈور

آرایش:ماہ روز بیوٹی پارلر

عکّاسی :ایم کاشف

لے آؤٹ: نوید رشید

موسمِ سرما اپنی تمام ترحشر سامانیوں کے ساتھ کم و بیش پورے مُلک میں ڈیرے ڈال چُکا ہے۔ گلگت بلتستان، چترال اور آزاد کشمیر وغیرہ میں تو قبل از وقت برف باری کا سلسلہ بھی شروع ہوچُکا ۔ پنجاب کے کئی شہروں میں سردی کی بارش برس رہی ہے، تو سندھ، خصوصاً کراچی کی صُبحوں، شاموں میں بھی خُنکی کا راج ہے۔ خیر، موسم میں خنکی گُھلی ہو، برکھا برسے یا برف باری ہو، لیکن رشتے ناتوں میں سردمہری نہیں آنی چاہیے کہ مل جُل کر رہنے، آپس کے دُکھ درد بانٹنے اور خوشیوں کے لمحات انجوائے کرنے ہی میں رشتوں کی بقا ہے۔ 

چوں کہ ایک بار پھر سے کووِڈ-19سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا جارہا ہے، تو خود بھی احتیاط کریں اور اپنے پیاروں کا بھی خیال رکھیں۔ موجودہ صُورتِ حال میں ہر شخص اعصابی دباؤ کا شکار ہے اور یہ خوف بھی جنم لے رہا ہے کہ کہیں پھر سے معمولاتِ زندگی لاک ڈاؤن کی نذر نہ ہوجائیں۔ اسی ذہنی تناؤ کو کم کرنے کے لیے ہماری جانب سے کچھ جاذبِ نظر پیراہنوں کا ایک دِل کش سا انتخاب پیشِ خدمت ہے۔

ذرا دیکھیے، ساٹن سِلک میں سُرخ رنگ پیراہن کس قدر پیارا لگ رہا ہے۔سُرخ اور سفید کے امتزاج میںزگ زیگ پرنٹ سے آراستہ ٹراؤزر ہے، تو ساتھ پرنٹڈ ایمبرائڈرڈ قدرے لمبی قمیص اور پرنٹڈ دوپٹا ہے۔ باٹل گرین لباس کی جاذبیت کے بھی کیا ہی کہنے۔ پلین ٹراؤزر پر پرنٹڈ پٹیوں کی آرایش جچ رہی ہے، تو قمیص کے دامن اور گلے پر سلور رنگ مشنیی کڑھت بھی اچھا تاثر دے رہی ہے۔ پھر را سِلک لائٹ گِرے رنگ پلین ٹراؤزر کے ساتھ جیکوارڈ فیبرک میں اسٹائلش گول دامن پیلپم کا جلوہ ہے، تو آتشی گلابی اور سیاہ و سفید کے کامبی نیشن میں تھری پیس سوٹ بھی ایک اچھا انتخاب ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین