• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، حکومت نقصانات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے، حافظ نعیم

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمنٰ نے کہاکہ سپریم کورٹ میں وفاقی حکومت کے الیکٹرک کو بچانے اور اس کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہم عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش اور جدو جہد کریں گے،آج عوامی مسائل بیٹھک کا آغاز ہے اب شہر بھر میں ایسی بیٹھکیں منعقد کی جائیں گی۔کورونا کی دوسری لہر شروع ہو چکی ہے، نقصانات کی روک تھام کے لیے ابھی سے موثر اقدامات کیے جائیں،ہم سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مہیا کی جانے والی انتظامات و سہولتوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نور حق میں پبلک ایڈ کمیٹی کے تحت عوامی مسائل بیٹھک سے خطاب کرتے ہوئے کیا،حافظ نعیم نے کہا کہ وفاقی حکومت پی ٹی آئی کی ہے،سندھ میں پیپلز پارٹی حکمران ہے اورکراچی میں ایم کیو ایم کا چار سال تک میئر رہا ہے ان سب کی نا اہلی اور مسائل سے لاتعلقی نے عوام کو آج بے شمار مسائل سے دوچار کر رکھا ہے،ہم نے کے الیکٹرک کے خلاف آواز اُٹھائی اور عوام کی آواز بنے،سپریم کورٹ میں وفاقی حکومت کے الیکٹرک کو بچانے اور اس کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

تازہ ترین