آپ آف لائن ہیں
پیر4؍جمادی الثانی 1442ھ 18؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کسی نے گندی نظر لگادی، صبا قمر اسپتال میں داخل

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکارہ صبا قمر کا اپنی بیماری کے حوالے سے کہنا ہے کہ انہیں کسی نے گندی نظر لگادی ہے۔

صبا قمر کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ اسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی ہیں اور انہیں ڈرپ بھی لگی ہوئی ہے۔

ویڈیو بنانے والی خاتون اداکارہ سے پوچھتی ہیں کہ صبا آپ کو کیا ہوا ہے تو جواباً صبا قمر کہتی ہیں کہ کسی نے گندی والی نظر لگا دی ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں کیا بیماری لاحق تھی جس کے باعث انہیں اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔

اب پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی قابل اور باصلاحیت اداکارہ صبا قمر ڈراموں اور فلموں کے بعد یوٹیوب پر بھی چھاگئی ہیں۔

دل لگی سے مزید