آپ آف لائن ہیں
منگل5؍جمادی الثانی 1442ھ 19؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عوام نے ایم کیو ایم لندن اور پاکستان کومسترد کر دیا،محمد رضا

​ لندن ( پ ر ) پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا نے تمام پاکستانیوں کو خصوصاً مہاجروں سے کہا کہ پاکستان کی عوام نے ایم کیو ایم لندن سمیت ایم کیوایم پاکستان کوبھی مسترد کر دیا ہے، اب کچھ عناصر وائس آف کراچی کی سازش کی تیاری کر رہےہیں، قوم یہ جان لے کراچی میں صرف پاک سرزمین پارٹی ہے جس نے لسانی تقسیم کو ختم کرتے ہوئےبھائی کو بھائی سے ملایا ۔وہ پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے قائم مقام صدر مرزا فیصل محمود نے پاک سرزمین پارٹی کے کراچی جلسہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی11 جماعتوں کا جلسہ ایک جانب جس میں حکومت سندھ نے وسائل کا بے دریغ استعمال کیا دوسری جانب پاک سرزمین پارٹی نے اس سے بڑا جلسہ کر کے ارباب اقتدار کے ایوانوں میں لرزہ طاری کر دیا اور بتا دیاکہ کراچی کے وارث زندہ ہیں اور اپنے حقوق حاصل کر کے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی صرف کراچی اور سندھ کی عوام کے حقوق کیلئے ہی وجود میں نہیں آئی بلکہ یہ تمام پاکستانیوں کو ان کے حقوق ان کی دہلیز پر دلوانا چاہتی ہے جس کا ثبوت حالیہ گلگت بلتستان میں ہونے والے الیکشن ہیں جس میں پاک سرزمین پارٹی کے پانچ امیدواروں نے حصہ لیا ۔اجلاس کی کارروائی کوویڈ 19 کے ایس او پیز

کو مد نظر رکھتے ہوئے زوم ایپ کے ذریعہ کی گئی۔اجلاس میں فیض احمد ، امیر فیصل اعوان،راحیل مسرور، فہد وارثی،عدنان ملک، عبدالرافع خان غوری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اجلاس کا آغاز حمد و ثناء سےہوا۔ اجلاس میں فہد وارثی کے والد کیلئے دعائے مغفرت اور الطاف شاہد کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کی گئی جو کورونا میں مبتلا ہیں ۔اجلاس میں محمد رضا نے پارٹی چیئرمین مصطفیٰ کمال اور صدر انیس قائم خانی کی جانب سے 8 نومبر کے کامیاب جلسے کی مبارک باد دی ۔ اجلاس میں پارٹی امور پر کام کو مزید تیز کرنے پر بات چیت بھی کی گئی۔ پاک سرزمین پارٹی یو کے، کے مختلف شہروں میں جو سیٹ اپ موجود ہیں ان کو بذریعہ سوشل میڈیا اجلاس کرنے کی بھی ہدایات دی گئیں ۔

یورپ سے سے مزید