• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ویکسین 2021 کی دوسری سہ ماہی سے پہلے نہیں مل سکتی، ڈاکٹر فیصل

کراچی(جنگ نیوز) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل کاکہناہےکہ ویکسین کی قابل استعمال دستیابی آئندہ سال کی دوسری سہ ماہی سے پہلے ممکن نہیں ۔ معاون خصوصی برائے صحت نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹر ویو میں کہا کہ پاکستان نے ویکسین کی خریداری کے لیے رقم مختص کردی ہے ، سب سے پہلے کورونا کیخلاف لڑنے والے فرنٹ لائن ورکرز کی ویکسی نیشن کی جائے گی، ایسا کوئی ڈیٹا موجود نہیں ہے جس سے یہ تعین کیا جاسکے کہ دوسری لہر پہلے سے زیادہ شدید ہوگی۔

تازہ ترین