• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی کی ملاقات

لاہور(اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلیٰ آفس میں چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی، ملاقات میں پنجاب میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیااورلاہور میں چائنہ سینٹر/ سی پیک ٹاور بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا جبکہ سیڈ ڈیولپمنٹ اور زرعی شعبہ سے متعلقہ ریسرچ کو فروغ دینے کیلئے مربوط اقدامات اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سیڈ ڈیولپمنٹ اور دیگر زرعی تحقیقاتی مقاصد کیلئے 13 ہزار ایکڑ اراضی استعمال کی جائے گی،چائنہ سینٹر / سی پیک ٹاور میں صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کیلئے انفارمیشن ڈیسک بنائے جائیں گے،پاکستانی تاجروں اور صنعتکاروں کو چینی انڈسٹریز سے متعلق معلومات ایک ہی چھت تلے میسر ہوں گی،چین کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں انڈسٹری لگانے میں ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے۔

تازہ ترین