• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی سے قوت خرید جواب دے گئی، شہری پریشان

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی)ملک میں مہنگائی کے باعث عام آدمی اور محنت کش طبقہ شدید پریشانی اور بدحالی کا شکار ہو گیا ہے۔اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے ان کی کمر توڑ دی ہے اور ان کی قوت خریدجواب دے چکی ہے۔ گزشتہ روز بھی سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس مارکیٹ میں سیب (اول) 125 سے 140 روپے کلو، سیب(دوئم)115سے125، امرود 70سے80، انار قندھاری 145 سے 160، انگور260سے275، گرما190 سے205 روپے کلو، کیلا80سے95، مالٹا80 سے 90، فروٹر75سے85، کینو60سے روپے 75 روپے درجن، جاپانی پھل95 سے 120 روپے کلو، کھجور پاکستانی150سے170 گنڈیری75سے85روپے ، آلو(اول) 84 سے 100 (دوئم) 80 سے 95، پیاز (اول) 75 سے 85، 65 سے 75، ٹماٹر (اول) 120سے 135، (دوئم) 115سے 130، لہسن 205، ادرک 650، لیموں 200 ، کریلا 100سے 115، سبز مرچ 160سے 175، شملہ مرچ 180 سے 195، کھیرا 45سے55، پھول گوبھی65سے75، بند گوبھی80سے90، گھیا کدو 45سے55، بینگن45، بھنڈی75سے85، شلجم 30سے45، مولی30، گاجر 65سے75، سبز توری65سے75، اروی 110سے120، مٹر135سے145، ٹینڈہ60، ٹینڈہ،ماڑو 55، حلوہ کدو35سے45 روپےکلو، میتھی25، دھنیا 15سے20 اور پالک30روپےگڈی فروخت ہوئی۔ انڈے 180روپے درجن تھے۔
تازہ ترین