• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی شہری کی سفری دستاویزات پر سعودی عرب سے آنیوالا افغان باشندہ گرفتار

راولپنڈی ( وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)پاکستانی شہری کی سفری دستاویزات استعمال کرتے ہوئے سعودی عرب سےاسلام آبادپہنچنے والے افغان باشندے کوگرفتارکرلیاگیا۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق منگل کو مدینہ منورہ سے پی آئی اے کی پروازپی کے 9714کے ذریعے اسلام آباد ائرپورٹ پہنچنے والے مسافروں کی امیگریشن کاعمل جاری تھاکہ اس دوران ایف آئی اے حکام نے ایک افغانی مسافر کو حراست میں لے لیا جو چودھری علی رضا ولد عزیز الرحمٰن سکنہ پاکپتن کے سفری دستاویزات کے ذریعے اسلام آبادپہنچا۔ ایف آئی اے کی ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمنے اعتراف کیا کہ اس کا اصل نام محب اللہ ہے ،وہ افغاننیشنلہے اور اسے یہ دستاویزات مبینہ طور پر جدہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے ملی ہیں۔ایف آئی اے حکام ملزم سے تحقیقات کررہے ہیں ۔
تازہ ترین