• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات برآمدگی کے تین ملزموں کو قید اور جرمانے کی سزائیں

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت راولپنڈی ڈویژن کے جج سہیل ناصر نے تین مقدمات کے ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔ عدالت نے رواں برس 26 جولائی کو اٹک ٹال پلازہ سے 2400گرام چرس ملنے پر گرفتار نیاز پرہ کے مقدمہ کا ٹرائل دو روز میں مکمل کرتے ہوئے پانچ گواہ، بیان ملزم اور وکلاء کی بحث سننے کے بعد ملزم کو تین سال قید ،13 ہزار روپے جرمانہ،گزشتہ سال 19اپریل کو قطر جانے کی کوشش پر گرفتار ملزم نواب زادہ کو 3012گرام چرس برآمد ہونے کے الزام میں 35ماہ قید پندرہ ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ عدالت نے اس کیس کا ٹرائل ایک روز میں مکمل کرلیا تھا تاہم عین وقت پر ملزم نے اقبال جرم کرلیا۔ عدالت نے گزشتہ برس 26جولائی کو ٹاہلی موہری سے 1200گرام چرس ملنے پر پکڑے جانے والے نوجوان کو دو ماہ دو روز قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی، ملزم محمد زروان شاہد ایف ایس سی کا طالب علم تھا۔
تازہ ترین