• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

14 فوڈیونٹس سربمہر،313کو نوٹس جاری، متعدد کو ہزاروں کا جرمانہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جنوبی پنجاب میں ممنوعہ اشیاء کی فروخت اور واجبات کی عدم ادائیگیوں پرکارروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 412 فوڈپوائنٹس کی چیکنگ کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 14فوڈیونٹس سربمہر جبکہ 313 کو بہتری نوٹسز جاری کیے اور متعدد کو ہزاروں روپے جرمانے کیے گئے، مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران 675 لٹر آئل، 550کلو آٹا، 120کلو تیار نمکو، 395ساشے گٹکا برآمد جبکہ 400لٹر ملاوٹی دودھ اور 70کلو مضرصحت خوراک تلف کی گئی۔ ملتان میں عظیم فوڈز نمکو فیکٹری، عبدالخالق ڈرنک کارنر، باہو ملک پوائنٹ اور بادشاہ ملک پوائنٹ کو سربمہر کیا گیا۔ ساہیوال میں رمضان سنیکس یونٹ اور ملک ٹک شاپ کو سیل کیا۔ مظفرگڑھ میں راشد پان شاپ، غلام فرید کریانہ سٹور، بہاولپور میں اعظم برادرز جنرل سٹور اور رحیم یار خان میں طلحہ بیکرز کو سربمہر کیاگیا۔
تازہ ترین