• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل پی ایل: میلہ کل سجے گا، پاکستانی اسٹار جگمگانے کیلئے تیار

سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں لنکا پریمئر لیگ (ایل پی ایل) کا میلہ کل سے سجے گا اور پہلا مقابلہ کولمبو کنگز اور کینڈی ٹیسکرز کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

ایل پی ایل کے میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جائیں گے، شائقین کرکٹ چوکوں، چھکوں کی برسات اور وکٹ سے گیند کے ٹکرانے کے مناظر سے لطف اٹھائیں گے۔


پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی سمیت دیگر اسٹار کرکٹرز نے لنکا پریمئر لیگ کو چار چاند لگانے کی تیاری کرلی ہے۔

اس لیگ میں 5 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی، جن میں کولمبو کنگز، ڈمبولا ہاکس، کینڈی ٹیسکرز، فافنا اسٹالینز اور گال گلیڈی ایٹرز شامل ہیں۔

ایل پی ایل میں شعیب ملک، کامران اکمل، عثمان شنواری اور محمد عامر بھی جگمگائیں گے۔

تازہ ترین