• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آخر اتنی مہنگی گاڑی پر یہ دروازہ پہنچا کیسے؟ یہ وہ سوال ہے جو اس تصویر کو دیکھنے والا ہر شخص پوچھ رہا ہے، تاہم اس کا جواب سوال سے زیادہ آسان ہے اور وہ یہ ہے کہ ایکسڈنٹ کی وجہ سے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ میں ایک نشہ آور شخص اپنے ہوش میں نہ ہونے کی وجہ سے لگژری گاڑی قابو میں نہ رکھ سکا اور گھر سے ٹکرا کر اس کا ایکسیڈنٹ ہوگیا۔ 

  سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پولیس کی جانب سے یہ تصویر شیئر کی گئی جس میں بتایا گیا کہ پہلے اس کار کا دوسری کار کے ساتھ ایکسیڈنٹ ہوا اور پھر اس کے بعد یہ گاڑی ایک گھر سے ٹکراگئی۔ 


پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی گھر سے ٹکرانے اور پھر اس میں یہ دروازہ رہ جانے کے باوجود ڈرائیور زخمی حالت میں کچھ میٹرز تک گاڑی کو چلاتا رہا۔ 

پولیس کا کہنا تھا کہ یہ شخص حیرت انگیز طور پر معمولی زخمی ہوا ہے، جسے طبی امداد دے دی گئی ہے تاہم اسے حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔ 

پولیس کی جانب سے شیئر کی گئی اس گاڑی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر لوگوں نے دلچسپ انداز میں تبصرے بھی کیے۔

ان تبصروں میں لوگوں نے ڈرائیور کو ایک غیر معمول ڈرائیور قرار دیا تو کئی نے تو سوال ہی پوچھ لیا کہ آخر یہ دروازہ یہاں آیا کیسے؟ جبکہ ایک نے کہا کہ آڈی اپنے پانچویں دوازے کے ساتھ بہترین انداز میں۔


تازہ ترین