• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ ویسٹ لندن میں حادثہ بچہ ہلاک، ایک شخص زخمی، کار ڈرائیور گرفتار

لندن (پی اے) نارتھ ویسٹ لندن میں حادثے میں پش چیئر میں موجود چھوٹا بچہ ہلاک اور 30 سالہ شخص شدید زخمی ہو گیا۔ میٹروپولیٹن پولیس نے بتایا کہ کار ڈرائیور نے اتوار کی سہ پہر ایسٹ کوٹ روڈ رسلپ میں ایک اور راہگیر کو بھی نشانہ بنایا تھا۔ 40سالہ شخص کو خطرناک ڈرائیونگ سے ہلاکت کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیا۔ اس پر یہ بھی شبہ ہے کہ وہ ڈرگ کی وجہ سے ڈرائیونگ کیلئے ان فٹ تھا۔ ڈیٹیکٹیو سارجنٹ سارہ ڈونگن نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں اور خیالات اس بچے کے والدین کے ساتھ ہیں جو ایک ناقابل تصور مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔ ہم نے حادثے کی وجوہ جاننے کیلئے انویسٹی گیشن شروع کر دی ہے۔ انہوں نے عینی شاہدین سے کہا کہ اگر انہوں نے کچھ دیکھا ہے یا وہ آس پاس موجود تھے، ان میں سے کسی کے پاس ڈیش کیم یا سی سی ٹی وی فوٹیج ہو سکتی ہیں تو وہ پولیس سے رابطہ کریں اور معلومات فراہم کریں، جن سے ہماری انویسٹی گیشن کو آگے بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔
تازہ ترین