• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرفتار رہنماؤں کو 12 گھنٹے میں رہا کیا جائے، علی حیدر گیلانی

رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ  12 گھنٹے میں گرفتار رہنماوں کو رہا کیا جائے۔ 

ملتان میں پی ڈی ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علی حیدر گیلانی نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حمایت حاصل ہے، 12 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ریلی نکالی جس پر علی موسیٰ گیلانی اور مسلم لیگ ن کے کارکنان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ 


انھوں نے کہا کہ جے یو آئی ف کی کارنر میٹنگ پر بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ جلسہ گاہ میں انتظامیہ نے پانی چھوڑ دیا ہے۔

تازہ ترین