• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی ملتان کا ورکرزکنونشن آج ہوگا، یوسف رضا گیلانی مہمان خصوصی

ملتان (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کا ورکرز کنونشن آج ہو گا جس کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر خالد حنیف لودھی کریں گے اور مہمانانِ خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی اور جنوبی پنجاب کے پارٹی صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود ہوں گے ،کنونشن کی میزبانی کے فرائض پیپلز پارٹی لودھراں کے ضلعی صدر امداد اللہ عباسی سر انجام دیں گے، ورکرز کنونشن کا انعقاد فارم ہاؤس امداد اللہ عباسی رند جادا روڈ کہروڑ پکا میں 11 بجے صبح کیا جا رہا ہے، اس کنونشن میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب، ڈویژنل، ضلعی، تحصیل، صوبائی حلقوں اور یونین کونسلز کے عہدیداروں کے علاوہ ایم این ایز، ایم پی ایز، ٹکٹ ہولڈرز اور الائیڈ ونگز کے عہدیدار شرکت کریں گے۔
تازہ ترین