• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی موسیٰ گیلانی کوملتان پولیس نے گرفتارکرلیا


پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما علی موسیٰ گیلانی کا کہنا ہے کہ مجھے اور ساتھیوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

جیو نیوز سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ اپنے خلاف درج ایف آئی آرمانگی لیکن نہیں دی جارہی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علی موسیٰ گیلانی کے خلاف آج پابندی کے باوجود ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کیا گیا ۔

ایف آئی آر میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے تیس رہنما ؤں کو نامزد کیاگیا جبکہ پچاس نامعلوم کارکن بھی ایف آئی آر میں شامل ہیں ۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے علی موسیٰ گیلانی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ علی موسیٰ گیلانی کی گرفتاری سلیکٹڈ حکمرانوں کی غنڈہ گردی ہے۔


بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دھاندلی کی پیداوار حکومت اب عوامی تحریک کو طاقت سے دبانا چاہتی ہے، حکومت مخالف احتجاج کو اوچھے ہتھکنڈوں سے روکنے کی توقع رکھنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ پر امن سیاسی سرگرمیاں اور احتجاج عوام کا حق ہے، انہیں روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ علی موسیٰ گیلانی کو فوراً رہا کیا جائے۔

تازہ ترین