• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملٹری اکائونٹس، جعلی کمپنیوں کو جاری رقم بڑھکر 54 کروڑ روپے ہونے کا انکشاف


راولپنڈی (ساجد چوہدری) کنٹرولر ملٹری اکائونٹس (راولپنڈی کمانڈ) دفتر سے مبینہ طور پر جعلی کمپنیوں اور کنٹریکٹرز کے نام پر جعلی بلوں کی مد میں کروڑو ں روپے مالیت کے چیک جاری ہونے کے کیس کی ملٹری اکائونٹنٹ جنرل فرید محمود چوہدری کی ہدایت پرباقاعدہ محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے ، کنٹرولر ملٹری اکائونٹس (آئی ایس اوز) کو انکوائری افسر مقرر کر دیا گیا ہے ، اس کیس میں متعلقہ سیکشن کے اکائونٹ آفیسر، اسسٹنٹ اکائونٹس آفیسر اور سینئر آڈیٹر کو چارج شیٹ کر دیا گیا ہے ، ذرائع نے ابتدائی سوا پانچ کروڑ روپے کی اس جعلسازی کو بڑھکر 54کروڑ روپے ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے اور اس حوالے سے ریکارڈ کی مزید چھان بین کا کام بھی جاری ہے ، ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ کیس پہلے ہی ایف آئی اے کو بھجوایا جا چکا ہے اور معاملہ عدالت میں ہے تاہم اس کیس کی باقاعدہ محکمانہ انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ اس کیس میں مزید کرداروں کا بھی تعین کیا جاسکے ، ادھر کنٹرولر ملٹری اکائونٹس (راولپنڈی کمانڈ) نے سٹور سیکشن میں اس حوالے سے مزید تحقیقات کی بھی ہدایات جاری کر رکھی ہیں تاکہ اس کیس سے متعلقہ اگر مزید کوئی پے منٹ ہوئی ہو تو اس کا پتہ چلایا جاسکے، جعلسازی کے اس کیس کی محکمانہ انکوائری شروع کرانے کی ادارے کے اعلٰی حکام نے تصدیق کی ہے اور کہا کہ اس فراڈ میں جو بھی ملوث پایا گیا وہ سزا سے نہیں بچ سکے گا۔

تازہ ترین