• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمانی کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس،اپوزیشن شریک نہیں ہوئی

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)پارلیمانی کمیٹی برائے کورونا نے وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس ہوا جس میں اسد عمر، بابر اعوان، علی محمد خان اور دیگر ارکان شریک ہوئے جبکہ اپوزیشن کا کوئی بھی نمائندہ شریک نہ ہوا۔ کمیٹی نے مشاورت کے بعد سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو کورونا سے متعلق پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے تھی، ہمیں کورونا صورتحال کو مدنظر رکھ کر متفقہ فیصلے کرنے چاہئیں، میں نے اپوزیشن سے خود رابطہ کیا اور اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

تازہ ترین