• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی بنک پاکستان کو تعلیم کیلئے 3 ارب 20 کروڑ روپے دیگا، معاہدہ طے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عالمی بنک پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے ،اور کورونا وائرس کے باعث تعلیم کی ریکوری کے تعلیمی پراجیکٹ کیلئے ایک کروڑ98لاکھ50ہزار ڈالر( تین ارب 20کروڑر وپے) کی گرانٹ فراہم کرے گا ، اس حوالے سے وزارت اقتصادی امور میں معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں ، یہ پراجیکٹ وفاقی اور صوبائی سطح پر تعلیمی شعبے کی بہتری کیلئے ہوگا، کورونا وائرس کے بحران سے ریکوری کیلئے معاون ہوگا، اس سے فاصلاتی تعلیم کو ملک میں جاری رکھنے کے حکومتی اقدامات میں مدد ملے گی ، معاہدے پر سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد اور عالمی بنک کے کنٹری ڈائر یکٹر ناجے بین ہاسینے نے دستخط کیے ، وزیر اقتصادی مور خسرو بختیار بھی موجود تھے ، انہوں نے کورونا وائرس پر قابو پانے کی حکومت پاکستان کی کوششوں میں مدد پر عالمی بنک کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین