آپ آف لائن ہیں
ہفتہ9؍جمادی الثانی 1442ھ 23؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت ہے، وقار مسعود

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ڈاکٹر وقار مسعود خان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو بتا دیا ہے کہ ہمیں پروگرام کی ضرورت ہے اور کورونا کی وجہ سے ہماری مجبوریوں کو سمجھا جائے لہذا آئی ایم ایف کا جائزہ مشن جلد پاکستان آئےگا۔پاکستان کی معیشت نے ابھی پھلنا پھولنا شروع کیا ہے اور معیشت کو بہتری کے لیے مزید وقت چاہیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر وقار مسعود نے کہاکہ یہ طے ہونا باقی ہے کہ آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان کا دورہ کرےگا یا ورچوئل جائزہ لے گا۔ پاکستان کی معیشت نے ابھی پھلنا پھولنا شروع کیا ہے اور معیشت کو بہتری کے لیے مزید وقت چاہیے، پاکستان کی معیشت سالانہ 13 ہزار ارب روپے ٹیکس ادا کرسکتی ہے لیکن ہم کہتے ہیں کہ سالانہ 9 ہزار ارب روپے ٹیکس ہی ادا کردیں تو بھی بہتری ممکن ہے۔

اہم خبریں سے مزید