• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحفظ ختم نبوت ایمان کی اساس اور بنیادی حصہ ہے،علماء

لاہور(وقائع نگار خصوصی )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، مولانا قاری عبدالعزیز نے فیروز والہ اوررچنا ٹاؤن کا دورہ کیا ۔اس موقع پر مولانا سید جنید بخاری، مولانا شکیل احمد ، مولانا جمیل احمد ، مولانا مفتی عبدالرزاق ودیگر علماء بھی موجود تھے۔ مولانا عبدالنعیم اور مولانا عبدالعزیز نے کہا تحفظ ختم نبوت ایمان کی اساس اور بنیادی حصہ ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر دیں گے لیکن حضور ؐ کی عزت و نامو س پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ سکولز و کالجز کے لیول پر لوگوں کو عقیدہ ختم نبوت کی تعلیم دینا انتہائی ضروری ہے تاکہ باطل قوتیں ان کو گمراہ نہ کرسکیں۔ پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سر حدوں کی پاکستان ایک آزاد خو د مختار ملک ہے جہاں پر کسی اور کا حکم نہیں چلنے دیں گے انہوں نے کہا کہ سیرت النبی ؐاپنانے کی ضرورت ہے ۔
تازہ ترین