• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز اور ن لیگ لائرز فورم کا پی ڈی ایم رہنماؤں پر مقدمے کیخلاف احتجاج

ملتان (سٹاف رپورٹر) کچہری چوک پر پیپلز لائرز فورم اور ن لیگ لائرز فورم کی جانب سے پی ڈی ایم رہنماؤں پر جلسہ گاہ کا تالا توڑنے کا مقدمہ درج کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا - وکلاء کی جانب سے حکومت اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم رہنمائوں پر جلسہ گاہ کا تالا توڑنے کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے کی مزمت کرتے ہیں، جلسے سے خوفزدہ انتظامیہ اوچھے ہتھکنڈے کررہی ہے۔ مظاہرین نے ڈی سی آفس تک ریلی بھی نکالی۔
تازہ ترین