• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، 24 گھنٹوں میں کورونا کے 44 ہزار 489 کیسز رپورٹ


بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 44 ہزار 489 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھارتی وزارتِ صحت کے مطابق بھارت بھر میں ایک دن میں کورونا وائرس کے باعث 524 اموات ہوئی ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 92 لاکھ 66 ہزار 706 ہوگئی ہے جبکہ اس وائرس سے بھارت میں اموات کی تعداد 1 لاکھ 35 ہزار 223 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں گزشتہ روز کورونا کے 6 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ نئی دلی میں کورونا سے یومیہ اوسط 106 اموات ہورہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز نئی دلی میں نومبر میں پہلی مرتبہ کورونا مثبت آنے کی شرح 10 فیصد سے کم رہی۔

واضح رہے کہ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور کورونا کیسز کی تعداد 6 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 کروڑ 1 لاکھ 5 ہزار 740 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 14 لاکھ 14 ہزار 868 ہو گئیں۔

تازہ ترین