• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کاری وار جاری ہیں، پڑوسی ملک بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 44 ہزار 376 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھارتی وزارتِ صحت کے مطابق بھارت بھر میں ایک دن میں کورونا وائرس کے باعث 481 اموات ہوئی ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے والے ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

بھارت میں اس موذی وائرس سے 1 لاکھ 34 ہزار 743 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 92 لاکھ 22 ہزار 216 ہو گئی۔


دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 کروڑ 1 لاکھ 5 ہزار 740 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 14 لاکھ 14 ہزار 868 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 71 لاکھ 37 ہزار 99 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 3 ہزار 506 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 کروڑ 15 لاکھ 53 ہزار 773 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین