• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے دورے پر آئے ترکی کے مقبول ترین شیف براک ازدمیر کو بھی پاکستان کی چائے بھاگئی۔

دُنیا بھر میں مقبول تُرک شیف آج کل پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں اور وہ ملک کے مختلف مقامات کی سیر کرتے ہوئے ناصرف خوب محظوظ ہو رہے ہیں بلکہ پاکستانی کھانوں کے ذائقوں کا مزہ لیتے بھی نظر آرہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک کروڑ 71 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والے ترک شیف براک ازدمیر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں وہ پاکستانی چائے پیتے دکھائی دیے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ براک ازدمیر نے چائے پیتے ہوئے کہا کہ ’پاکستانی ٹی از فنٹاسٹک‘، ترک شیف کے اس جملے کے بعد اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اُنہیں ناصرف پاکستان اور اس کے کھانے پسند آئے ہیں بلکہ اُنہیں یہاں کی چائے بھی بھاگئی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں مشہور ترک شیف براک اوزدمیر نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان آکر اُنہیں خوشی ہوئی ہے، پاکستان اور ترکی کے تعلقات ہمیشہ بہترین رہے ہیں۔

شیف براک اوزدمیر نے کہا تھا کہ آئندہ پاکستان آیا تو لاہور، کراچی سمیت مختلف شہروں میں جاؤں گا اور مزید پاکستانی کھانے بنانا سیکھنا شروع کروں گا۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں مقبول تُرک شیف اور سوشل میڈیا اسٹار براک اوزدمیر دو روز قبل ہی پاکستان پہنچے ہیں۔

تازہ ترین