• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ُتُرک شیف ’براک‘ 6 سال کی عُمر میں کیسے نظر آتے تھے؟

کھانے پکانے کے انوکھے انداز سے دُنیا بھر میں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والے معروف تُرک شیف براک ازدمیر کے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک کروڑ 71 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والے تُرک شیف براک ازدمیر نے حال ہی میں اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر اپنے بچپن کی تصویر پوسٹ کی ہے۔


براک ازدمیر کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر اُس وقت کی ہے جب وہ صرف 6 برس کے تھےجبکہ مذکورہ تصویر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ تُرک شیف کے چہرے پر بچپن سے ہی مُسکراہٹ رہتی ہے جس سے وہ اپنے اردگرد کے لوگوں میں ہمیشہ خوشیاں بکھیرتے نظر آتے ہیں۔

تُرک شیف نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس تصویر میں میری عُمر 6 برس ہے۔‘

اُنہوں نے اپنے چاہنے والوں سے سوال کیا کہ ’کیا آپ کو لگتا ہے کہ میں اب بھی ویسا ہی ہوں جیسا بچپن میں تھا؟‘

براک ازدمیر کی تصویر پر اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اب تک تین لاکھ سے زائد صارفین اُن کی پوسٹ لائک کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ تُرک شیف براک ازدمیر نے گزشتہ دنوں ہی پاکستان کا دورہ کیا تھا، اُنہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان آکر اُنہیں خوشی ہوئی ہے، پاکستان اور ترکی کے تعلقات ہمیشہ بہترین رہے ہیں۔

شیف براک اوزدمیر نے کہا تھا کہ آئندہ پاکستان آیا تو لاہور، کراچی سمیت مختلف شہروں میں جاؤں گا اور مزید پاکستانی کھانے بنانا سیکھنا شروع کروں گا۔

تازہ ترین