• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سندھ کے عہدے دار کرپشن میں بہادر ہوگئے ہیں، کنور نوید جمیل

رہنما ایم کیو ایم پاکستان کنور نوید جمیل کا کہنا ہے کہ کرپشن کی وجہ سے ترقی کا انجن بند پڑا ہے، حکومت سندھ کے عہدے دار کرپشن میں بہادر ہوگئے ہیں۔

کنور نوید جمیل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ کرپشن نہ پاکستان کو آگے بڑھنے دے رہی ہے نہ ہی سندھ کو، ہم سندھ حکومت کو اس مسئلے پر متوجہ کرنے کے لیے عدالت پہنچے ہیں، حکومت سندھ کے عہدے دار نہ سپریم کورٹ کی پرواہ کر رہے ہیں نہ کسی اور ادارے کی، دادو شوگرملز، اومنی شوگرملز کا بھی ہم نے درخواست میں ذکر کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف محکموں کے تقریباً 500 افسران نیب سے پلی بارگین کر کے آئے، ان افسران کو دوبارہ تعینات کیا گیا اور ترقی بھی دی گئی، سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ جو لوگ پلی بارگین کرکے آئے ان کو نوکریوں سے برخاست کیا جائے۔

کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ ہماری یہی استدعا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کیا جائے، جس نے کرپشن کی ہے ان کو برخاست کیا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ان کو نوکری سے نکالا نہ کارروائی کی، اب بھی ملزمان سندھ میں ٹھیکے داری کر رہے ہیں۔

تازہ ترین