• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سندھ میں کورونا وائرس کے 1402 نئے کیسز، 19 مریضوں کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ

سندھ میں آج کورونا وائرس کے 1402 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 19 مریضوں کا انتقال ہوگیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10585 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 1402 نئے کیسز سامنے آئے۔

انھوں نے کہا کہ اب تک 1940557 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔ اور اب تک 168783 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 19مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2885 ہوگئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 749 مریض صحت یاب ہوگئے۔ اس طرح مجموعی طور پر اب تک 148313 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ 


وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت 17585 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 16798 گھروں پر، 13 آئسولیشن سینٹرز میں اور 774 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ 684 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، جبکہ 50 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ 1402 نئے کیسز میں سے 1148 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 422، ضلع جنوبی 362، ضلع وسطی 156، ضلع غربی سے 94 ، ضلع کورنگی61 اور ضلع ملیر میں 53 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

صوبے کے دیگر اضلاع حیدرآباد 63، دادو اور ٹنڈوالہ یار 21 - 21 کیسز، سجاول 18، شہید بینظیر آباد 16، جامشورو 13، سانگھڑ 11، بدین 10، میرپورخاص 8، گھوٹکی، لاڑکانہ، نوشہرو فیروز اور سکھر 3 - 3 کیسز، ٹھٹھہ، عمرکوٹ اور کشمور 2 - 2 کیسز، خیرپور اور مٹیاری میں1 - 1 کیس  سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین