• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا وائرس کی علامات والوں کا پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا


محکمہ صحت سندھ نے کورونا ٹیسٹ کے لئے نئے ایس او پیز جاری کردیے۔

کراچی سے جاری صوبائی محکمہ صحت کے نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس کی علامات والے افراد کا پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ 

کورونا سے متاثرہ مریض کے اہل خانہ اور اس سے ملنے والوں کو بھی پی سی آرٹیسٹ کرانا ہوگا۔ 


نوٹیفکشن میں مزید کہا کہ متاثرہ شخص سے ملنے والے افراد میں کورونا کی علامات ہوں یا نہ ہوں ٹیسٹ لازمی کرانا ہوگا۔ 

نوٹیفکشن کے مطابق بیرون ملک سفر کرنے والے نجی لیبارٹریز سے کورونا کا ٹیسٹ کرائیں۔

محکمہ صحت نے تمام ضلعی صحت کے افسران کو بھی اس حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں۔

تازہ ترین