وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مشیر اعجاز شاہ شیرازی کو طبیعت ناساز ہونےاسپتال منتقل کردیا گیا۔
بھتیجے امیر حیدر شیرازی کے مطابق اعجاز شاہ شیرازی کو آئی سی یو منتقل کیا گیا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق اعجاز شاہ شیرازی کچھ دن قبل کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔
امیر حیدر شیرازی نے مزید کہا کہ اعجاز شاہ شیرازی کی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی پازیٹو آیا تھا۔
اپنے ٹیسٹ کی رپورٹ پازیٹو آنے پر وزیراعلیٰ سندھ نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا تھا۔
دوسری طرف پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےسید مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک گفتگو میں انہیں گھر پر آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا۔