• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد عمر کی بلاول بھٹو کی جلد صحتیابی کے لیے دعا

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ 

وفاقی وزیر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انھوں نے دعا کی ہے کہ بلاول جلد صحتیاب ہوں گے۔ 


اسد عمر نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ وہ پارٹی قائدین، ورکرز اور ووٹرز کو احتیاط کرنے کی تاکید کریں گے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ امید ہے بلاول بھٹو ڈاکٹرز کی بتائی حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کی تاکید کریں گے۔

تازہ ترین