اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں سے کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔ بدھ کو پارلیمانی کمیٹی برائے کورونا وائرس کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔ قومی قیادت کو اپنے طرز عمل کو بدلنا ہوگا۔ ہمیں لوگوں کو سمجھانا ہے کہ وہ عملدرآمد کریں۔ کورونا کی دوسری لہر بہت خطرناک ہے۔بڑی تعداد میں اس وباء سے متاثرہ لوگ ہسپتالوں میں جا رہے ہیں۔عوام کے روزگار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔