• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں پام کی کاشت کے فروغ کیلئے لیبارٹری قائم کی جائیگی، مرتضیٰ وہاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ کے ترجمان اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون، ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ میں پام کی کاشت کی فروغ کے لیے لیبارٹری قائم کی جائے گی تفصیلات کے مطابق جمعرات کو بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی صدارت میں ساحلی ترقی کی اتھارٹی (سی ڈی اے)کی گورننگ باڈی کے 16ویں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حال ہی میں ضلع ٹھٹھہ میں پام کی مقامی طور پر پیداوار کے کامیاب تجربے کے بعد مذکورہ پیداواری سرگرمی کے فروغ کے لیے صوبائی حکومت کی مالی اعانت سے سائنسی تجربہ گاہ قائم کی جائے گی جس میں پام کے خلیوں پر تحقیق کے ذریعے کم سے کم لاگتوں کے ذریعے اس کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کو ممکن بنایا جائے گا۔

تازہ ترین