کراچی ( اسٹاف رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 6ڈالر کے اضافے سے 1809ڈالر سے بڑھ کر 1815ڈالر فی اونس ہو گئی جس سےمقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 200روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 10ہزار 500روپے فی تولہ ہو گئی۔
فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ٹھوس اقدامات اور لائحہ عمل بنانا ضروری ہے
ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ تبادلہ قونصلر رسائی معاہدہ 2008ء کے تحت یکم جولائی کو ہوا۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں آسٹریلیا کی بیتھ مونی کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ بھارت کی سمریتی مندھنا ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئیں۔
اجلاس میں چاروں ہائی کورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری پر غور کیا جائے گا۔
جاپان میں جون کا مہینہ 127 سال بعد تاریخ کا گرم ترین مہینہ رہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈینئل کریگ کے بعد ٹام ہالینڈ، جیکب ایلورڈی اور ہیرس ڈکنسن کے نام ممکنہ طور پر اگلے جیمز بانڈ کے طور پر سامنے آرہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شفالی کی آخری رسومات عروسی لباس میں ادا کی گئیں اور یہ بات انہیں بہت افسردہ کر گئی۔
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز لائن پر حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ سات زخمی ہو گئے، حملہ آوروں نے تحصیل آفس کے ریکارڈ اور متعدد گاڑیوں کو بھی نذر آتش کر دیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد انٹر سٹی بس سروس کرایے بڑھ گئے۔
وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ اندھے قتل کے کیس اگر بروقت حل نہ کیے جائیں گے تو پھر کھو جاتے ہیں۔ 17سال کی بچی کے قتل میں ملوث ملزمان کو 24 گھنٹےمیں گرفتار کیا گیا۔
دریائے سوات میں 4 روز قبل ناشتہ کرنے اور سیلفیاں لینے والے 17 افراد ڈوب گئے تھے، جن میں سے ایک بچہ اب تک لاپتہ ہے۔
جاپانی میڈیا کے مطابق شہزادی کاکو نے اسی دن 4 مختلف مقامات کا دورہ کیا تھا
صوبۂ پنجاب کے شہر حافظ آباد میں شہریوں کی کثیر تعداد یوگا کی ایکسرسائز کی جانب راغب ہونے لگی ہے۔
امیر مقام نے خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کے پی حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے ٹور ازم کی تباہی کا بحران کھڑا کر رہی ہے۔
ذرائع اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اسپیکر آفس نے محکمۂ قانون پنجاب سے مشاورت شروع کر دی
سانحہ دریائےسوات کے حوالے سے ایگزیکٹیو انجنیئر وقار شاہ نے سیلابی صورتحال پر محکموں کو بھیجےگئے میسجز کمیٹی کو جمع کرائے جس میں سیلاب کے حوالے سے ریڈنگ سمیت دیگر ریکارڈ انکوئری کمیٹی میں پیش کیا گیا ہے۔