• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث بن قاسم تھانے کے 5 اہلکار معطل

کراچی (ثاقب صغیر / اسٹاف رپورٹر )ایس ایس پی ملیر نے ایس ایچ او بن قاسم کی سفارش پر بھتہ خوری ،گٹکا ماوا کی فروخت سمیت جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث بن قاسم تھانے کے 5 اہلکاروں سب انسپکٹر امین سولنگی،ہیڈ کانسٹیبل محمد خان ابڑو،کانسٹیبل باسط علی سومرو،کانسٹیبل محمد اشرف اور کانسٹیبل بشیر خاصخیلی کو معطل کردیا،پولیس کے مطابق مذکورہ اہلکار علاقے سے بھتہ لینے،شراب نوشی ،ایس ایس پی اور ایس ایچ او کے نام پر لینڈ گریبرز سے پیسے لینے،ڈیوٹی کے دوران غیر اخلاقی سرگرمیوں اور گٹکا ماوا فروخت کرنے والے پان کے کیبن سے پیسے لینے میں ملوث ہیں، معطل کئیے جانے والے اہلکار ملزمان کیساتھ ملکر پولیس کے خلاف جعلی شکایات اور درخواستیں بھی جمع کرواتے تھے۔

تازہ ترین