آپ آف لائن ہیں
ہفتہ9؍جمادی الثانی 1442ھ 23؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

آرمینیا میں احتجاج کا سلسلہ جاری

یریوان ( نیوزڈیسک) آذربائیجان کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد آرمینیا میں احتجاج کا سلسلہ رک نہ سکا۔ خبررساں اداروں کے مطابق عوامی دباؤ سے تنگ آکر وزیر خزانہ تیگران خیچریان نے اپنے منصب سے استعفا دے دیا۔ قبل ازیں وزیر دفاع اور وزیر خارجہ بھی مستعفی ہوچکے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق آرمینی وزیراعظم نے شدید احتجاج کے باوجود 6 ماہ کا لائحہ عمل جاری کیا ہے، جس میں آرمینیا کے استحکام کو یقینی بنانے کے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔

یورپ سے سے مزید