کراچی(افضل ندیم ڈوگر )ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں پاکستانی سفارتخانہ کے باہر 6 بھارتی شہریوں کے احتجاج میں ایک پاکستانی نوجوان کی جارحانہ مداخلت پر تمام احتجاجی بینرز اور پلےکارڈز لپیٹ کر رفو چکر ہوگئے۔ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ریکارڈ کی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔ دو منٹ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چہروں پر ماسک لگائے لگ بھگ نصف درجن افراد 12 سال قبل 26 نومبر کو ہونے والے بمبئی حملوں کے حوالے سے احتجاج کر رہے تھے کہ ایک پاکستانی نوجوان وہاں پہنچتا ہے۔ پاکستانی شہری نے موبائل کا سیلفی کیمرہ آن کرکے ویڈیو بنانا شروع کی تو احتجاج کرنے والے افراد ہڑبڑا گئے۔